ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کسی میں بھی پیغمبر اسلام اورفاطمہ پر فلم بنانے کی جرات نہیں ہے، گری راج سنگھ کی اشتعال انگیزی

کسی میں بھی پیغمبر اسلام اورفاطمہ پر فلم بنانے کی جرات نہیں ہے، گری راج سنگھ کی اشتعال انگیزی

Wed, 08 May 2019 22:53:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:08 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)علی بجرنگ بلی جیسے متنازعہ بیانات کے بعدبھی اشتعال انگیزی کاسلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن کی چشم پوشی کی بناپربی جے پی لیڈران کھلے عام فرقہ واریت پھیلارہے ہیں۔مسلمانوں کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کو لے کر مثالی ضابطہ اخلاق معاملے میں بہار کی ایک عدالت سے ضمانت ملنے کے چند گھنٹے بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے منگل کو پھر ایک اشتعال انگیز بیان دیا۔متنازعہ ملیالم فلم کا بالواسطہ طور پر ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی ’سیکسی درگا‘ جیسی فلم بنا سکتا ہے لیکن کسی میں بھی پیغمبر اسلام یا فاطمہ پر فلم بنانے کی ہمت نہیں ہے۔جنوبی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی کے حق میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ہندی کا ایک جملہ استعمال کیا۔سنگھ نے الزام لگایا کہ کیجریوال ’پرتدار گینگ‘ کا حصہ ہیں اور وہ غداری کے معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم لیڈر کنہیا کمار کے خلاف استغاثہ میں حائل ہورہے ہیں۔بیگو سرائے سے بی جے پی امیدوار سنگھ نے کہا کہ بی جے پی (دہلی میں) جب اقتدار میں آئے گی تب وہ چیزیں سدھاریں گی۔بیگو سرائے لوک سبھا سیٹ پر سنگھ کے خلاف کنہیا کمار سی پی آئی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں ہیں۔


Share: